۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍ تمام تر كمالات، رعنائيوں اور خوبيوں كا سرچشمہ اللہ تعالى ہے۔ صرف اللہ تعالى ہى لائق حمد و ثنا ہے اور اسى كى ستائش ہونى چاہيئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ حمد آیت ۱-۲

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ (فاتحہ ۰۱)

تـــــــــــرجمہ: خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں) جو بڑا مہربان رحم والا ہے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ قرآن كريم ايسى كتاب ہے جس كا آغاز اللہ كے نام اور بندگان خدا پر رحمت كے اعلان سے ہوا_
2️⃣ كاموں كا آغاز اللہ كے نام سے كرنا چاہيئے اور ''بسم اللہ''كہنا ضرورى ہے_
3️⃣ قرآن كريم چونكہ كتاب ہدايت ہے اور قرآن نے اپنى گفتگو كا آغاز ''بسم الله'' سے كياہے لہذا يہ نكتہ اپنے مخاطبوں كو القا فرماتاہے كہ اپنے كاموں كا آغاز'' بسم الله'' سے كرو _ اللہ تعالى رحمان (انتہائي وسيع رحمت كا مالك) اور رحيم (مہربان) ہے _
4️⃣ بندوں پر اللہ تعالى كى وسيع رحمت و مہربانى اس بات كى دليل ہے كہ سب كاموں كو اسكے نام سے انجام دينا چاہيئے_

الْحَمْدُ لِلّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (فاتحہ،۲)

تـــــــــــرجمہ: سب تعریب خدا ہی کے لیے ہے۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ تمام تر كمالات، رعنائيوں اور خوبيوں كا سرچشمہ اللہ تعالى ہے۔
2️⃣ صرف اللہ تعالى ہى لائق حمد و ثنا ہے اور اسى كى ستائش ہونى چاہيئے۔
3️⃣ اللہ تعالى جہان ہستى كے عالمين كا مالك اور تدبير كرنے والا ہے۔
4️⃣ عالم ہستى تمام كا تمام خوبصورت اور اس ميں موجود تدبير و حكمت حسين و جميل ہے۔ كائنات كى تدبير و حكمت پروردگار عالم كے اختيار سے ہے اس كے انتظام و انصرام ميں جبر يا اضطرار نہيں پايا جاتا۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈• 📚 تفسیر راھنما، سورہ فاتحہ •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

تفسیر سورۂ حمد آیت ۱-۲:بندوں پر اللہ تعالىٰ كى وسيع رحمت و مہربانى اس بات كى دليل ہے كہ سب كاموں كو اسكے نام سے انجام دينا چاہيئے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .